خرد پیمائی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Khurd-paimaai meanings and details

خرد پیمائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُرْد + پَے (ی لین) + ما + ای }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خرد| کے ساتھ فارسی مصدر |پیمودن| سے مشتق صیغہ امر |پیما| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ ١٩٤١ء میں ترجمہ "تجربی فعلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

خرد پیمائی کے معنی

١ - آلہ کے ذریعہ چھوٹی چیزوں یا چھوٹے فاصلوں کے ناپنے کا عمل۔

"ایک ایسا چشمہ استعمال کر کے جس کے ساتھ ایک خرد پیمائی پیمانہ لگا ہوا ہو، اس امر کی تحقیقات کی جا سکتی ہے کہ تپش کے تغیرات سے ریزوں کی شرح منتقلی پر کیا اثر پڑتا ہے۔" (١٩٤١ء، (ترجمہ) تجربی فعلیات، ١١)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!