خسرہ[2] کے معنی

خسرہ[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَس + رَہ }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان میں |کھسرا| سے مشتق اسم |خسرہ| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٥ء میں "حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

["کھسرا "," خَسْرَہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : خَسْرے[خَس + رے]

خسرہ[2] کے معنی

١ - [ طب ] کم عمر کے بچوں کی ایک قسم کی وبائی بیماری جس میں دو تین دن کے بخار کے بعد بدن پر مہین دانوں کا جال سا نمودار ہوتا ہے۔ سخت بخار کے ساتھ عموماً کھانسی بھی ہوتی ہے لیکن مرض کا اصل سبب چیچک کی طرح کے مخصوص جراثیم (وائرس) کا حملہ ہوتا ہے۔ بعض حالات میں دوران مرض آنتوں کی سوزش بھی ہو جاتی ہے۔

"یہ (وائرس) ہمیشہ . طرح طرح کی بیماریاں پھیلاتے ہیں مثلاً انسان میں زکام، پولیو، چیچک، خسرہ وغیرہ۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ٨٤)