خشک مزاجی کے معنی
خشک مزاجی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُشْک + مِزا + جی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |خشک| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم |مزاجی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٩ء میں "مقالات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
خشک مزاجی کے معنی
١ - وہ آدمی جس کی طبیعت ہنسی مذاق اور ظرافت کی طرف مائل نہ ہو، خشک مزاج کا اسم کیفیت۔
"زیب النساء کے حسن مذاق سے بڑا نفع یہ ہوا کہ عالمگیر کی خشک مزاجی نے جو نقصان پہنچایا تھا اس کی تلافی ہو گئی۔" (١٩٠٩ء، مقالات شبلی، ١٢٥:٥)