خشکی پسند کے معنی
خشکی پسند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُش + کی + پَسَنْد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خشکی| کے ساتھ فارسی مصدر |پسندیدن| سے مشتق صیغہ امر|پسند| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٠ء میں "برائیوفائیٹا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : خُشْکی پَسَنْدوں[خُش + کی + پَسَن + دوں (و مجہول)]
خشکی پسند کے معنی
١ - گرم و خشک آب و ہوا میں پنپنے والا پودا یا پیڑ۔
"چھلکے کافی بڑے بڑے نمایاں اور دائمی ہو سکتے ہیں جیسے کہ خشکی پسند نواع میں۔" (١٩٧٠ء، برائیوفائیٹا، ٢٥)