خطا جوئی کے معنی

خطا جوئی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَطا + جُو + ای }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خطا| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |جو| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقہ اسمیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٠٧ء میں "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

خطا جوئی کے معنی

١ - نکتہ چینی، عیب نکالنا، کوتاہیوں کی طرف اشارہ کرنا۔

"گورنمنٹ کے انتظامات و قوانین پر رائے زن ہوتے ہیں اور ان کی عیب نمائی و خطا جوئی کرتے ہیں اور کونسل کے اجلاس میں گورنر جنرل سے دُوبُدو گفتگو کرتے ہیں۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ١٦)