خفیف المیزان کے معنی

خفیف المیزان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَفی + فُل (ا غیرملفوظ) + می + زان }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |خفیف| کے ساتھ |ال| بطور حرف تخصیص ملانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |میزان| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٦٥ء میں "خلافت بنو امیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خفیف المیزان کے معنی

١ - ایسا شخص جس کے نیک اعمال کا پلڑا قیامت کے روز میزان میں ہلکا ہو، (مراد) سخت گناہ گار۔

"قیامت کے دن خدائے تعالٰی کے سامنے حسین کے خون کے باب میں جس شخص کا محاسبہ کیا جائے گا وہ خفیف المیزان ہوگا۔" (١٩٦٥ء، خلافت بنو امیہ، ١١١)