خواب کے معنی

خواب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خاب (و معدولہ) }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |خوابیدن| مصدر سے ماخوذ ہے لیکن اوستائی زبان میں اس کو|خوفن| کہتے ہیں اور سنسکرت میں |خوپن|۔ ایک امکان ہے کہ اردو میں ان دو زبانوں میں سے کسی ایک سے آیا ہو۔ البتہ اغلب امکان یہی ہے کہ فارسی زبان سے اردو میں داخل ہوا اور ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیداری كا نقیض","بیداری کا نقیض","جو بات نیند میں دیکھے","خوش خبری","وہ بات جو انسان نیند میں دیکھے"]

خوابیدن خواب

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : خَوابوں[خا (و معدولہ) + بوں (و مجہول)]

خواب کے معنی

١ - سو جانے کا عمل یا کیفیت، نیند۔

 کل رات کیا عجب سماں میرے گھر میں تھا آنکھیں تھیں محو خواب مدینہ نظر میں تھا (١٩٨٤ء، مرے آقا، ٢٦)

٢ - [ بطور مؤنث ] سو جانے کا عمل، نیند۔

 یہ بھی نالے کا طرز ہے قائم خواب اک خلق پر حرام ہوئی

٣ - وہ صورت یا حالت جو نیند میں نظر آئے، سپنا، رویا۔

"جو خواب میں ابھی دیکھ رہا تھا وہ بھی مجھے یاد ہے" (١٩٤٢ء، باگھ، ١٥٠)

٤ - خیال، تصور، وہم،گمان، بے حقیقت بات، عالم مثال۔

 ساقی یہ شرط ہے کہ زمانے کی ضد پہ ہم رکھ دیں ہر ایک تلخ حقیقت کو کر کے خواب (١٩٥٨ء، تارِ پیراہن، ٧٠)

٥ - ہپناٹزم، مسمریزم، اور جادو وغیرہ کے ذریعے بے ہوشی یا حواس کا تعطل، عدم احساس کی کیفیت، مدہوشی۔

"معمول کو خواب نہ آوے بلکہ وہ بیدار اور ہوش میں رہے"۔ (١٨٧٧ء، رسالہ تاثیر الانظار، ٥٠)

٦ - [ تصوف ] خواب فناء اختیاری کو کہتے ہیں جو عالم بشریت سے ہو اور بعض ہستی مجازی کو کہتے ہیں۔(مصباح التعرف، 115)

|اگر تم میں کوئی نبوت یا خواب کا دعوٰی کرنے والا ظاہر ہو اورتمہیں کوئی معجزہ دکھلا وے"۔ (١٨٢٢ء، موسٰی کی توریت، ٧٤٠)

٧ - بشارتِ غیبی۔

خواب کے جملے اور مرکبات

خواب آرام, خواب آور, خواب بیداری, خواب پا, خواب پریشان, خواب خرامی, خواب خرگوش, خواب دیدہ, خواب راحت, خواب زریں, خواب سحر, خواب صادق, خواب عدم, خواب غفلت, خواب فراعت, خواب گراں, خواب مستقبل, خواب مستی, خواب نما

خواب english meaning

sleep; dreamvision; napinnocent looks

شاعری

  • میر دیکھو گے رنگ نرگس کا
    اب جو وہ مست خواب نکلے گا
  • عشق ہمارے خیال پڑا ہے خواب گیا آرام گیا
    جی کا جانا ٹھہر رہا ہے صبح گیا یا شام گیا
  • نہ پوچھ خواب زلیخا نے کیا خیال لیا
    کہ کاروان کا کنعاں کے جی نکال لیا
  • کچھ گل سے ہیں شگفتہ کچھ سرو سے ہیں قد کش
    اس کے خیال میں ہم دیکھے ہیں خواب کیا کیا
  • جات باغ میں بھی سوتے سے اُٹھ کر کبھو کہ گل!
    تک تک کے راہ دیدہ بے خواب سا ہوا
  • ٹک دیکھ آنکھیں کھول کے اُس دم کی حسرتیں
    جس دم یہ سوجھے گی کہ یہ عالم بھی خواب تھا
  • گزری ہے شب خیال میں خوباں کے جاگتے
    آنکھیں لگا کے ان سے میں ترسوں ہوں خواب کو
  • غفلت ہے اپنی عمر سے تم کو ہزار حیف
    یہ کارواں جاتے ہیں تم مستِ خواب ہو
  • اچنبھا ہے اگر چپکا رہوں مجھ پر عتاب آوے
    وگر قصہ کہوں اپنا تو سُنتے اس کو خواب آوے
  • ترے ہجراں کی بیماری میں میر ناتواں کو شب
    ہوا ہے خواب سوتا آہ اس کروٹ سے اس کروٹ

محاورات

  • آنکھوں میں خواب آنا
  • بلی کو چھیچھڑوں کے خواب
  • بلی کو چھیچھڑوں کے خواب ‌۔ ‌بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آئیں
  • بلی کے خواب میں چھیچھڑے (ہی چھیچھڑے)۔ بلی کے خواب میں چوہے کودیں
  • تخت خواب پر استراحت فرمانا
  • تشنہ رامی نماید اندر خواب۔ ہمہ عالم بچشم چشمہ آب
  • جھونپڑوں میں رہنا محلوں کے خواب دیکھنا
  • جھونپڑی میں رہے محلوں کے خواب
  • جھونپڑیوں میں رہنا‘ محلوں کے خواب دیکھنا
  • چشم مابسیار ازیں خواب پریشاں دید است

Related Words of "خواب":