خوب صورت کے معنی
خوب صورت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُوب + صُو + رَت }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ لفظ |خوب| کے ساتھ عربی اسم |صورت| لگانے سے مرکب توصیفی |خوب صورت| بنا۔ اس میں |خوب|اسم صفت اور |صورت| موصوف ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : خُوبْصُورْتوں[خُوب + صُور + توں (واؤ مجہول)]
خوب صورت کے معنی
١ - اچھی شکل و صورت والا یا والی، حسین و جمیل، دیدہ زیب۔
"وہاں کے حکمران کی ایک نہایت خوبصورت اور جوان بیٹی تھی۔" (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٨٩)
٢ - عمدہ، اچھا، بھلا۔
دردِ الفت کا ہو انجام الٰہی اچھا خوبصورت اگر آغاز نہیں ہے تو نہ ہو (١٨٧٢ء، محامد خاتم النبین، ٩٦)
خوب صورت english meaning
Having a beautiful facebeautifulhandsome; a beauty.
شاعری
- خوب صورت سا کوئی حادثہ آنکھوں میں لیے
گھر کی دہلیز پہ ڈرتے ہوئے ہم آتے ہیں - سب گناہوں کا اقرار کرنے لگیں
اس قدر خوب صورت سزائیں نہ دے - کبھی تو آسماں سے چاند اترے جام ہوجائے
تمہارے نام کی اک خوب صورت شام ہوجائے - پھلوں کی باغ بانی میں تو بارش کی دعا ہوگی
گزرتے خوب صورت بادلوں کو کون دیکھے گا - جیسے جنگل میں آگ لگ جائے
ہم کبھی اتنے خوب صورت تھے - اس خوشی میں مجھے خیال آیا
غم کے دن کتنے خوب صورت تھے - تو جو جاتا ہے وہیں نت دوڑ دوڑ اے مصحفی
اور کیا دنیا کے سارے خوب صورت مرگئے