خیر کے معنی

خیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَیر (ی لین) }نیکی، بھلائی، سلامتینیکی بھلائی سلامتی

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم، صفت، حرف اور شاذ متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(خَیَرَ ۔ نیک ہونا)","آنکھوں کے آگے اندھیرا","بے شرم","بے فائدہ","بے وجہ","جانے دو","جو ہوا سو ہوا صبر کرو","ذرہ یا سیاہی جو آنکھوں کے آگے اڑے","معلوم ہوا","کچھ پروا نہیں"], ,

خیر خَیر

اسم

حرف ایجاب ( واحد ), حرف نفی, اسم مجرد ( مؤنث - واحد ), صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • ["جمع : خَیرات[خَے + رات]"]
  • لڑکا
  • لڑکی

خیر کے معنی

["١ - اچھا، ٹھیک ہے، بجا درست، یوں ہی سہی، مضائقہ نہیں۔"]

[" باتیں ہماری خیر خرافات ہی سہی ہم نے تو اب تک آپ کی ہر بات ہی سہی (١٩٨٤ء، قہر عشق، (ترجمہ)، ٦٥)"]

["١ - بس اور کچھ نہیں۔"]

[" ذکر میرا ہی وہ کرتا تھا صریحاً لیکن میں جو پہونچا تو کہا خیر یہ مذکور نہ تھا (١٧٨٤ء، درد، دیوان، ٢٤)"]

["١ - نیکی، بھلائی۔","٢ - اچھائی، بہتری، خوبی۔","٣ - امان، سلامتی۔","٤ - عافیت، خیریت۔","٥ - وہ شے جو فی سبیل اللہ کسی مستحق کو دی جائے، خیرات۔","٦ - نعمت، برکت۔"]

["\"محب عارفی نے صداقتوں کو پرکھنے کے لیے ہر تسلیم شدہ صداقت، رائج الوقت کلیہ اور خیر کی مانی ہوئی علامتوں کو الٹ کر اصل حقیقت کا پتہ چلانے کی کوشش کی ہے۔\" (١٩٨٢ء، برش قلم، ٤٠)"," دعا تو خیر دعا سے امیدِ خیر بھی ہے یہ مدعا ہے، تو انجام مدعا معلوم (١٩٤١ء، فانی، کلیات، ١١٩)"," نہ خود کو پناہ نہ اس سے سپر کی خیر۔ چار آئینہ سے لاگ تھی اس کو سپر سے بیر (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٥٥:١)","\"سید صاحب نے مسٹر بیگ سے اس کا ذکر کر دیا تو میری خیر نہیں۔\" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٦٥)"," لگا کرنے وہ خیر اور خیرات دیتا زر جوگیوں کے تئیں دن رات (١٧٩٥ء، حسرت، طوطی نامہ، ١١٢)"," بہت شاہ ہیں اپنے کشور میں آج نہیں خیر ایسی کسی گھر میں آج (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٣٥٩)"]

["١ - نیک، خوب، اچھا۔","٢ - غنیمت، کافی، واہ واہ۔"]

["\"کردار کے بعض اقسام کو صائب و خیر اور ان کے مخالف اقسام کو خطا و شر کہتے ہیں۔\" (١٩٣٥ء، علم الاخلاق، ١)"," کٹ جائے دن جو خیر سے تو خیر جانیے اُٹھے ہیں آج دیکھ کے منہ وہ رقیب کا (١٩٠٣ء، سفینۂ نوح، ٨)"]

حیرالناس، خیر الاخلاق، خیر الدین، خیر السلام

خیر النساء، خیر الجہات، خیر بی بی۔

خیر کے مترادف

اچھا, درست, نیکی

اچھا, بجا, برکت, بڑھوتری, بھلائی, بہادر, بہتری, پریشان, تندرستی, حیران, خوبی, درست, سلامتی, عافیت, فضول, گستاخ, معمولی, نیکی, ٹھیک, ہاں

خیر کے جملے اور مرکبات

خیر و عافیت, خیر مقدم, خیر سگالی, خیر خیریت, خیر خبر, خیرخواہی, خیر و شر, خیر بالزات, خیر خواہ, خیر خیرات, خیر سگال, خیر طلب, خیر و خوبی, خیر انجام, خیر اندیش, خیر اندیشی, خیر آشنا, خیر باد, خیر القرون, خیر الکلام, خیر المرسلین, خیر الناس, خیر النسا, خیر الورا, خیر الراحمین, خیر الرازقین, خیر الرسل, خیر السبل, خیر العصر, خیر العمل

خیر english meaning

go abroadgo outgo overseasgoodgoodnesshappinesshealthkeep awaysafeverywelfarewellwell-wisherKhair

شاعری

  • کیا پھرے وہ وطن آوارہ گیا اب سو ہی
    دلِ گم کردہ کی کچھ خیر خبر مت پوچھو
  • سیل اشکوں کیسے کہ اُس رہزن دلہا سے اب
    یہ پڑی ہے کہ خدا خیر کرے جانوں کی
  • لبوں پہ خیر تبسّم بکھر بکھر ہی گیا
    یہ اور بات کہ ہنسنے کو دل ترستا تھا
  • وہ دوستی تو خیر اب‘ نصیبِ دشمناں ہوئی
    وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا
  • خیر پروانے کو منہ دیکھی محبت ہی سہی
    شمع سے تو یہ بھی ناممکن ہے پروانے کے ساتھ
  • دل کی دھڑکن میں توازن آچلا ہے خیر ہو
    میری نظریں بجھ گئیں یا تیری رعنائی گئی
  • مجھ سے بچھڑ کے یوسفِ بے کارواں ہے تو
    مجھ کو تو خیر درد ملا‘ تجھ کو کیا ملا
  • نہ دیتے خیر کاندھا دو قدم تو ساتھ ہولیتے
    تم اتنا ہی سمجھ لیتے کہ میّت ہے مسلماں کی
  • وہ جانے، اس کو خیر خبر ہے بھی یا نہیں!
    دل ہم نے اس کے نام پہ وارا ہُوا ہے
  • دن تھے کہ ہمیں شہر بدن تک کی خبر تھی
    اور اب نہیں آگاہ تری خیر خبر سے

محاورات

  • ‌جان بچی لاکھوں پائے (خیر سے بدھو گھر کو آئے)
  • آنکھ خیرہ ہونا
  • اپنی اپنی ہنڈیا کی خیر منانا
  • اپنی ہنڈیا کی خیر منانا
  • اپنے اپنے قدحے کی سب خیر مناتے ہیں
  • اپنے جھونپڑے کی خیر مانگو
  • اپنے قدح (-قدحے) کی خیر منانا
  • اپنے قدح کی خیر منانا
  • اپنے قدحے کی خیر منانا
  • اصل خیر سے

Related Words of "خیر":