داد[1] کے معنی
داد[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ داد }
تفصیلات
iسنسکرت الاصل لفظ |دَدْدو| سے ماخوذ |داد| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "اخوان الصفا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["دَدْدُو "," داد"]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
داد[1] کے معنی
١ - ایک جلدی بیماری جس میں درشتی، خشکی یا کھر درا پن جلد پر پیدا ہو جاتا ہے اور اس کے ساتھ خارش ہوتی ہے لیکن اس میں درد نہیں ہوتا یہ اکثر مُدوُّر یعنی دائرہ کی شکل میں ہوتی ہے اور اسکا رنگ بھی سیاہی مائل، عربی میں قوبا (مخزن الجواہر، 689)۔
"بچوں میں داد (Ring worm) اور بعض قسم کی جلدی خارش . مخصوص قسم کے فنجائی سے پیدا ہوتی نہیں۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ٩٠)
داد[1] کے جملے اور مرکبات
داد طلب, دادو دہش
داد[1] english meaning
["Giving; gift; (in comp.) given"]