داماد کے معنی

داماد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دا + ماد }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |جاماتر| سے فارسی میں ماخوذ |داماد| اردو میں فارسی سے دخیل ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(اصطلاحی) جنوائی شوہرِ دختر","(ژند، داماتر۔ س جا ماتری۔ نئے بچے پیدا کرنے والا)","(لغوی) نوکدخدا","بیٹی کا خاوند","بیٹی کا شوہر","شوہر دختر","نیا دولہا"]

جاماتر داماد

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : دامادوں[دا + ما + دوں (و مجہول)]

داماد کے معنی

١ - بیٹی کا شوہر (بھتیجی، بھانجی، پوتی یا نوسی کے شوہر کو بھی حسبِ نسبت داماد کہتے ہیں۔

"تینوں نوجوانوں میں سے ہر ایک کی تمنایہی تھی کہ کہ وہ زمیندار کا داماد بن جائے۔" (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں (ترجمہ)، ١١٧)

٢ - نیا دولہا۔

"بیگم صاحبہ کو چالوں سے فرصت ہو جائے تو بیٹی داماد کے رہنے کا وہیں بندوبست کریں۔" (١٩٠٠ء، خورشید بہو، ١٥)

داماد کے مترادف

نوشہ

جمائی, جنوائی, دولھا, نوشہ

داماد english meaning

a son-in-law; a bridegroom(fig.) attention(fig.) lessonheed

شاعری

  • بیٹی اور داماد کے کس نے اٹھائے ایسے ناز
    بات باہر کر رہی ہو اپنے تم مقدور سے
  • بولا وہ بات یہ بنے تب تو
    خانہ داماد دو جو طوطی کو
  • شادی ہو کر وہ خانہ آباد
    خانہ داماد دو جو طوطی کو
  • اے دو بزرگ پیرا زاد
    عثمان علی دوی داماد
  • شراب کہنہ سے آلودہ یوں ہوتے ہیں ہم میکش
    عروس نو سے قربت حس طرح داماد کرتے ہیں
  • ساس نندوں کی طرح اوہی نگوڑا میلا
    بولیاں بول گیا آپ کا داماد مجھے
  • کہ چھاتے کی بند سوں بھی عثمان ہیں
    کہ داماد جامع القرآن ہیں
  • جیے بیٹی مجھے داماد کے دم کا سہارا ہے
    مثل ہے مول سے بی جان وتا بیاز پیارا ہے

محاورات

  • بھسکڑ کے داماد کو بھات ہی مٹھائی
  • دور کا بہ گھوڑا بخشی کا داماد
  • دھی چھوڑ داماد پیارا
  • گھر داماد لینا
  • ڈائن کو بھی داماد پیارا

Related Words of "داماد":