دھونی کے معنی

دھونی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دُھو + نی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |دھومکا| سے اردو میں ماخوذ |دھونی| بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو "دیوانِ درد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بخر تپسیوں یا ہندو فقیروں کی آگ کا ڈھیر جس کے سامنے وہ بیٹھے رہتے ہیں","تن دہ","خوشبو کا جلانا","مستقل مزاج","وہ دھواں جو کسی چیز کو آگ پر ڈالنے سے پیدا ہو","ڈھول کی آواز","کسی چیز کو جلا کر بخور لینا","کسی چیز کو جلا کر بُخور لینا","کسی چیز کو جلا کر بھپارا لینا","ہندو سادھوؤں کا آگ کا ڈھیر"]

دھومکا دُھونی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : دُھونِیاں[دُھو + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : دُھونِیوں[دُھو + نِیوں (و مجہول)]

دھونی کے معنی

١ - دھنواں، سوزش، تپش۔

 نہ وہ نالوں کی شورش ہے نہ ہے آہوں کی وہ دھونی ہوا کیا درد کو پیارے گلی کیوں آج ہے سُونی (١٧٨٤ء، درد، دیوان، ٩٦)

٢ - وہ دھواں (یا بخار) جو کسی چیز کے آگ میں جلنے سے اُٹھے۔

" میں نے یہ بھی ٹھان لی ہے کہ تمہیں آج رات میں پاک دھونی سے متبرک بناؤں۔" (١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ١١٨:٢)

٣ - ہندو فقیروں کے آگے سلگنے والی آگ کا ڈھیر۔

"دھونی ٹھنڈی پڑی تھی مگر دیوٹ پر چراغ ٹمٹما رہا تھا۔" (١٩٣١ء، نہتا رانا، ١٨٢)

٤ - بخور، خوشبو کی اشیاء جو آگ پر ڈالی جاتی ہیں اور جس کا دھنواں کیا جاتا ہے۔

"عامل صاحب کی تعویز پہنچ گیا . دھونی پنجاب سے آگئی ہے۔" (١٩١٤ء، غدر دہلی، ١٠٩:١)

دھونی english meaning

Smoke; the smoke-fire over which a Hindu ascetic sits inhaling the smoke by way of penance (it is also often practiced in the manner of dharna to extort compliance with demands); fumigationor the burning of incense (to purify the airor as a mediacal application or to exorcise one possessed)(dial.) cute [S]be temptedbe tentalizedfumigationincenselong for ; covetsmoke

شاعری

  • کب تلک دھونی لگائے جوگیوں کی سی رہوں
    بیٹھے بیٹھے درپہ تیرے تو مرا آسن جلا
  • کیا الم کھاتے ہو اور کس کی طلب رکھتے ہو
    دھونی جل پانبھی یا یوں ہی کرو گے لنگھن
  • دکھ کی کنتھا پہنوں تن‘ غم کی دھونی جلالوں من
    تجہ بن مجہ کوں گھر ہے بن‘ سونا تیرا پالنا
  • یا خوب سا سلگا کے کوئی ہار فتیلہ
    دھونی بھی تری ناک میں دلواوے گی بابا
  • آہوں سے گو جلے دل یا جی کے دھویں سے
    اس شوخ پر ہم اب تو دھونی رما کے بیٹھے
  • تمہرے در پہ میں دھونی رما کے بیٹھوں کیا
    چلے ہو آج کدھر بن کے اس پھبن سے دھواں
  • کسی سے تو لو لگائے بیٹھی ہے
    ٹھیک دھونی رمائے بیٹھی ہے
  • آہ و نالہ سے دل جگر کو جلا
    بیٹھا رہتا وہاں ہی دھونی لگا
  • جدھر وہ آتاجاتا ہے جہاں ہے رہگزر اوس کا
    وہیں بستر کیا ہم نے وہیں دھونی لگا بیٹھے
  • کہا میں اس جگہ دھونی لگاؤں
    جلاؤں جان یا جاناں کوں پاؤں

محاورات

  • دھونی پانی کا سنجوگ ہے

Related Words of "دھونی":