دانتا کے معنی

دانتا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ داں + تا }

تفصیلات

١ - دندانہ، خار، آرے یا پہیہ وغیرہ کا بڑا دانت۔ , m["بڑا دانت","داد و دہش","دان پن"]

اسم

اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع : دَانْتے[داں + تے]
  • جمع غیر ندائی : دانْتوں[داں + توں (و مجہول)]

دانتا کے معنی

١ - دندانہ، خار، آرے یا پہیہ وغیرہ کا بڑا دانت۔

"گائے . یہ غریب اور بے عذر جانور . فصل کھلیان میں جمع کرتا ہے اور اسے دانتا مارتا ہے"۔ رجوع کریں: (١٩٢٥ء، اسلامی گئو رکھشا، ١١)

٢ - چاقو، چھری یا تلوار وغیرہ کی دھار میں کٹاؤ یا کھانچے کا نشان جو سخت چیز پر استعمال کرنے سے پڑ جاتے ہیں۔

"اس نے اپنی بات اور اپنی آواز میں اور زیادہ زور پیدا کرنے کے لیے اس زور سے میز پر کانٹا مارا کہ اس کے سارے دانتے مڑ گئے"۔ (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٣٢٩:١)

٣ - [ گھڑی سازی ] گھراری یا چکری کے دور پر برابر برابر اور یکساں بنے ہوئے کٹاؤ۔

"لاٹ کے دانتے میں . دوسرے پٹے کے دانتے پیوست ہوتے ہیں"۔ (١٩٣٩ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ٤، ١٩١)

٤ - کنگھی کے پہلوؤں پر کے پتلے اور نکلے کٹاؤ۔

دانتا english meaning

A large tooth; tooth (of a comb or saw); cog (of a wheel); dentnotchjag.cog (of wheel)strainsuffer from jaundicetooth (of saw or comb)

محاورات

  • آنتا تیتا دانتا نون پیٹ بھرن کو تین ہی کون آنکھیں پانی کانے تیل۔ کہے گھاگ بیداﺋﮯ کھیل
  • پڑھے بھی مریں بن پڑھے بھی مریں دانتا کلکل کیوں کریں
  • دانتا باجے گھر پڑے اور کھانڈا باجے رن پڑے
  • دانتا باجے گھر پڑے اور ہانسا باجے دن پڑے
  • دانتا کلکل
  • کھانڈا ‌باجے ‌رن ‌پڑے۔ ‌دانتا ‌باجے ‌گھر ‌پڑے

Related Words of "دانتا":