دخان کے معنی

دخان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دُخان }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣٨ء سے "گلزار نسیم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دھواں دینا","(دَخَنَ ۔ دھواں دینا)","تمباکو کا دھواں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

دخان کے معنی

١ - دھواں

"پیشتر اس کے کہ جھونکے کو مزید جاری رکھا جائے، آئرن اکسائیڈ کو چونے کے ساتھ مل کر آساسی تکسیدی سلیگ بنا دینی چاہیے اس عرصہ میں گہرے بھوری رنگت کے |دخان| نکلتے ہیں۔" (١٩٧٣ء، فولاد سازی، ١٨٥)

٢ - بھاپ، اسٹیم۔

 اہل دانش پر ہوئے اسرار فطرت منکشف تابع انسان ہوئے برق و دخاں، آب و ہوا (١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ١١٦:٢)

٣ - دھونی، بھپکا۔

"بستر کو دواؤں کا دخان (دھونی) دیا گیا۔" (١٩١٢ء، روزنامچۂ سیاحت، ١٢)

٤ - تمباکو کا دھواں۔ (جامع اللغات)

دخان کے مترادف

دھواں

ابخرات, بخار, بھاپ, بھپکا, دُود, دھواں

دخان کے جملے اور مرکبات

دخان دل

دخان english meaning

smoke; steam; fume (of tobacco)(dial.) Spouted earthernware vesselsmokesteam

Related Words of "دخان":