کشتئ دخانی
{ کش + تی + اے + دُخا + نی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کشتی| کو ہمزۂ صفت کے ذریعے عربی زبان سے ماخوذ صفت نسبتی |دُخانی| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "خانۂ خمار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
کشتئ دخانی کے معنی
١ - وہ کشتی جو بھاپ سے چلتی ہے، اسٹیمر، انجن سے چلنے والی کشتی، دخانی کشتی۔
"کشتی دخانی اور ہوائی جہاز بھی انگریزی سے ترجمہ کیا گیا ہے۔" (١٩٦٣ء، سرگزشت، ٢٠٣)