در خور اعتنا کے معنی

در خور اعتنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + خُر (و معدولہ) + اِع + تِنا }

تفصیلات

iفارسی زبان میں حرف جار |در| کے بعد مصدر |خوردن| سے مشتق صیغہ امر |خور| لگا کر عربی اسم |اعتنا| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٦ء سے "اردو گیت" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

در خور اعتنا کے معنی

١ - توجہ کے لائق، خیال کے قابل، قابل اعتنا۔

"اردو شاعری کی اس صنف یعنی گیت کو اب تک اردو کے ارباب تنقید و تبصرہ و تاریخ نے درخور اعتنا نہ سمجھا۔" (١٩٨٦ء، اردوگیت، ٢٢)