درد و الم کے معنی

درد و الم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + دو (و مجہول) + اَلَم }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اسم |درد| کے بعد |و| بطور حرف عطف لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم |الم| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٢ء سے "محامد خاتم النبین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر )

درد و الم کے معنی

١ - رنج و غم، تکلیفیں اور دکھ، پریشانیاں، دشواریاں۔

"ان کی (میر تقی میر) زندگی جس درد و الم سے بھری ہوئی تھی اس نے ان کی شاعری کو بھی سوز و گداز کا ایک پرکیف مرقع بنا دیا۔" (١٩٧٠ء، پہلا بابائے اردو یادگار لیکچر، محمد تقی میر، خطبۂ صدر، ١١)