در و بام

{ دَرو (و مجہول + بام }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |در| کے بعد |و| بطور حرف عطف لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم |بام| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہے اور تحریراً ١٨٧٠ء سے "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر )

در و بام کے معنی

١ - [ لفاظ ] دروازہ اور چھت، گوشہ گوشہ، (مجازاً) مکان، گھر، جائے سکونت، رہنے کی جگہ۔

"نظر سرسید کے مزار سے چل کر مسجد کے در و بام پر جاتی ہے۔" (١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٥٥)