دربار صاحب کے معنی
دربار صاحب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَرْ + بار + صا + حِب }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دربار| کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم |صاحب| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٢ء سے "اردو انسائیکلوپیڈیا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر )
دربار صاحب کے معنی
١ - لاہور سے 33 میل دور شمال مشرق میں یہ مقام امرتسر سکھوں کا مذہبی مرکز ہے یہاں گردوارہ دربار صاحب ہے جس میں سکھوں کی مقدس کتاب گرنتھ صاحب رکھی ہے۔ (ماخوذ : جغرافیۂ عالم، 239)
"اس (امرت سر) کی شہرت سکھوں کے گوردوارہ دربار صاحب کی وجہ سے ہے۔" (١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ١٥٦)