درس نظامی کے معنی

درس نظامی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + سے + نِظا + می }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |درس| کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی زبان سے ہی مشتق اسم علم |نظام| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩١٧ء سے "مقالاتِ شروانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

درس نظامی کے معنی

١ - ملا نظام الدین سے منسوب طریقۂ تدریس و نصاب، نصاب تعلیم و نظام تدریس جو ملا نظام الدین نے مشرق کی دینی درسگاہوں کے لیے تیار کیا تھا۔

"درس نظامی کی تکمیل مولانا نے زیادہ تر کلکتہ میں . کی تھی۔" (١٩٤٩ء، آثار ابوالکلام، ٢٢)