دروازے کی دہلیز کے معنی

دروازے کی دہلیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + وا + زے + کی + دَہ (کسرہ و مجہول) + لِیز }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دروازہ| کی جمع |دروازے| کے بعد |کی| بطور حرف ربط لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم |دہلیز| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٠ء سے "الماس، درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث )

دروازے کی دہلیز کے معنی

١ - دروازے کی چوکھٹ، دروازے کا نچلا حصہ۔

 ملا ماتھا ترے دروازے کی دہلیز پر جس نے ہوا نے دردِ سر اُوسکو نہ اوسکا سر کبھی دھمکا (١٨٧٠ء، الماس، درخشاں، ٤٥٢)

٢ - [ مجازا ] بیوی

"تمھارے دروازے کی دہلیز میں فتور ہے اس کا بدل ڈالنا پر ضرور ہے۔" (١٨٧٣ء، تہذیب النسا، ١١)