دروغ مصلحت آمیز کے معنی

دروغ مصلحت آمیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ درَو (و مجہول) + غ + مَص + لَحَت + آ + میز (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دروغ| کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم |مصلحت| کے ساتھ فارسی مصدر |آمیختن| سے صیغہ امر |آمیز| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٧ء سے عجائب المخلوقات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

دروغ مصلحت آمیز کے معنی

١ - ایسا جھوٹ جس میں کسی مصلحت یا صلاح و خیر کا پہلو ہو یا جس سے کسی فتنے کا سدباب مدنظر ہو۔

"بڑھیا نے دروغ مصلحت آمیز کو راستی شر انگریز پر ترجیح دیتے ہوئے عائشہ کے سر پر بڑی شفقت سے ہاتھ پھیرتے ہوئے جھوٹی ڈھارس دی۔" (١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٤٥)