دستاویزی فلم
{ دَس + تا + وے + زی + فِلْم }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دستاویزی| کے ساتھ انگریزی سے ماخوذ اسم |فلم| اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧١ء کو "تعلقات عامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث )
اقسام اسم
- جمع : دَسْتاویزی فِلْمیں[دَس + تا + وے + زی + فِل + میں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : دَسْتاویزی فِلْموں[دَس + تا + وے + زی + فِل + موں (و مجہول)]
دستاویزی فلم کے معنی
١ - ایسی فلم جو کسی معاملے، یا واقعے کے ثبوت کے طور پر پیش کی جائے۔
"ماہرین تعلقات عامہ دو حیثیتوں میں کام کرتے ہیں . یعنی اشتہارات، دستاویزی فلمیں بنانا . اخبارات و نیوز ایجنسیوں کو پریس نوٹ ارال کرنا۔" (١٩٧١ء، تعلقات عامہ، ٢٠)