دستاویز نویسی

{ دس + تا + ویز (ی مجہول) + نَوی + سی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دستاویز| کے ساتھ مصدر |نوشتن| سے صیغہ امر |نویس| سے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث )

دستاویز نویسی کے معنی

١ - دستاویز لکھنے کا کام یا پیشہ، علم الانشا۔

"علم الانشا سے مراد دستاویز نویسی ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٠٨:٣)