دشت بلا

{ دَش + تے + بَلا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دشت| کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم |بلا| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٠ء سے "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )

دشت بلا کے معنی

١ - مصیبت یا بلا کی جگہ، (مجازاً) کربلا کا میدان جنگ جس میں امام حسین ابتلا و امتحان سے دو چار ہوئے۔

 وہ دشت بلا اور وہ فضاؤں کی خموشی مایوس ہوں میں وہ دعاؤں کی خموشی (١٩٨١ء، شہادت، ١٨٦)