دعوت نامہ کے معنی
دعوت نامہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَع + وَت + نا + مَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |دعوت| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم |نامہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٣ء سے "قاضی جی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : دَعْوَت نامے[دَع + وَت + نا + مے]
- جمع : دَعْوَت نامے[دَع + وَت + نا + مے]
- جمع غیر ندائی : دَعْوَت ناموں[دَع + وَت + نا + موں (و مجہول)]
دعوت نامہ کے معنی
١ - کسی تقریب میں بلاوے کا رقعہ، خط یا تحریر۔
"محکمہ تعلقات عامہ پنجاب تمام تقریبات کے لیے دعوت نامے اردو میں طبع کرائے۔" (١٩٨٥ء، مجلس زبان دفتری پنجاب، ١)
٢ - تقریب کا نظام الاوقات۔
"دعوت نامے کے مطابق ہم ساڑھے آٹھ بجے شب و رنگ ہوٹل پہنچ گئے۔" (١٩٨٤ء، گردِ راہ، ٢١٨)