دفاعی نظام کے معنی

دفاعی نظام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِفا + عی + نِظام }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دفاعی| کے بعد عربی زبان سے مشتق اسم |نظام| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٩ء سے "امراضی خورد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

دفاعی نظام کے معنی

١ - [ طب ] مدافعت یا بچاؤ کے طریقہ کار پر مبنی تنظیم۔

"جراثیم کے کسی انسان یا جانور کے جسم میں داخل ہونے سے قبل اس کا "پہلا دفاعی نظام" کام کرتا ہے۔ (١٩٦٩ء، امراضی خورد حیاتیات، ٢٧)