دقیق النظر کے معنی

دقیق النظر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَقی + قُن (ال غیر ملفوظ) + نَظَر }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |دقیق| کے بعد |ال| بطور حرف تخصیص لگا کر عربی زبان ہی سے مشتق اسم |نظر| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩٢ء سے "سفرنامۂ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

دقیق النظر کے معنی

١ - معاملے کی گہرائی تک پہنچنے والا، نکتر رس، بال کی کھال نکالنے والا، باریک بین۔

"جہاد کی نزاکتوں کے بارے میں یہ لوگ کتنے دقیق النظر تھے۔" (١٩٨٦ء، تحریک پاکستان بلوچستان میں، ٩٥)