دل و دماغ کے معنی

دل و دماغ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِلو (و مجہول) + دِماغ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دل| کے بعد |و| بطور حرف عطف کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم |دماغ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٠ء سے "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

دل و دماغ کے معنی

١ - عقل و ہوش، علم۔

"جموں کے حالات نے عوام کے دل و دماغ پر اثر کیا اور اس کی لہریں بے چینی کی صورت میں منظرعام پر آنے لگیں۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٤٩)