دل کا کھوٹا کے معنی

دل کا کھوٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِل + کا + کھو (و مجہول) + ٹا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دِل| کے بعد |کا| بطور حرف اضافت لگا کر ہندی سے ماخوذ اسم |کھوٹ| کے ساتھ |ا| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے |کھوٹا| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٣ء سے "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : دِل کی کھوٹی[دِل + کی + کھو (و مجہول) + ٹی]
  • واحد غیر ندائی : دِل کے کھوٹے[دِل + کے + کھو (و مجہول) + ٹے]
  • جمع : دِل کے کھوٹے[دِل + کے + کھو (و مجہول) + ٹے]
  • جمع غیر ندائی : دِل کے کھوٹوں[دِل + کے + کھو (و مجہول) + ٹوں (و مجہول)]

دل کا کھوٹا کے معنی

١ - بدنیت، منھافق، بدباطن۔

"جس کے گال بغیر آزاد کے دبلے اور زرد ہوں وہ دل کا کھوٹا اور بدخصلت ہوگا۔" (١٨٠٣ء، گنج خوبی، ١٧٥)