دل کی مراد کے معنی

دل کی مراد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِل + کی + مُراد }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دل| کے بعد |کی| بطور حرف اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم |مراد| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٣٦ء سے "انگوٹھی کا راز" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

دل کی مراد کے معنی

١ - دلی آرزو، تمنا، مراد: فرزند۔

"جو کلیجے کا ٹکڑا ہے اور آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کی مراد ہے اور خونِ جگر۔" (١٩٣٦ء، راشد الخیری، انگوٹھی کا راز، ٢٧)