دم تحریر کے معنی

دم تحریر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَمے + تَح + رِیر }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دم| کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم |تحریر| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٩ء سے "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

دم تحریر کے معنی

١ - لکھتے وقت، لکھنے کے موقع پر۔

 اک مہک سی دم تحریر کہاں سے آئی نام میں تیرے یہ تاثیر کہاں سے آئی (١٩٥٨ء، تارِپیراہن، ٥١)