دم سے کے معنی

دم سے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَم سے }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |دم| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ حرف جار سے لگایا گیا ہے اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٣٣ء کو "دیوان رند" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دھوکے سے","ذات سے","مذاق سے","وجہ سے"]

اسم

متعلق فعل

دم سے کے معنی

١ - (کسی کی) وجہ سے، ذات کے باعث، پڑھنے پھونکنے سے۔

"دلی کی آخری بہار انہیں بزرگوں کے دم سے تھی۔" (١٩٦٧ء، اجڑا دیار، ١٢٩)

٢ - اللہ پاک کے نور سے، اس کے حکم کے سبب۔

 تیرے ہی لفظ کن سے گونجا پیام ہستی قائم ترے ہی دم سے سارا نظام ہستی (١٩٨٤ء، الحمد، ٣٧)

٣ - حیلے سے، دھوکے سے، ہنسی یا مذاق سے۔ (نوراللغات)

دم سے english meaning

(of plants) grow, flourish(of seed) shoot forthfattenthrive

شاعری

  • صبح کے دم سے تھی وہ شادابی
    شام ہوتی ہے اب نکھرنا کیا
  • چمن میں کون ہے صیّاد برق جس سے ملے
    چمن میں سب کی مدارات تھی مرے دم سے
  • اُنہی کے دم سے ہے جاری یہ روشنی کا سَفر
    جو دل چراغ کی صُورت جہاں میں رہتے ہیں
  • اُنہی کے دم سے ہے جاری یہ روشنی کا سفر
    جو دل چراغ کی صورت جہاں میں رہتے ہیں
  • وابستہ جس کے دم سے ہو اس کا رہے خیال
    لازم نہیں تمھیں کہ بھرے گھر میں کھولو بال
  • وہ جابکوں کی تڑاقوں سے کانپتے گھوڑے
    وہ سانس پھولتے، بے دم سے ہانپتے گھوڑے
  • ان کے دم سے تھا یہ گھر وہ تو سدھارے خلد کو
    آج میری بادشاہت لٹ گئی اے بی بیو
  • انہیں کے دم سے ثبوت وجود استقرا
    انہیں کے فیض سے علم حقائق الا شیا
  • کہیں رہوں میں صرف انہیں سے زندگی میں جان ہے
    انہیں کے دم سے جی ہے اور جی ہے تو جہان ہے
  • عجب مزا تھا ترے دم سے حسرت شب وصل
    خطا معاف ہو اب تو بھی دل دکھاتی ہے

محاورات

  • اپنے دم سے
  • ادم سے دلدر گھٹے
  • اک دم سے
  • ایک دم سے
  • دم سے لگنا
  • دم قدم سے لگا رہنا
  • قدم سے آنکھیں ملنا
  • قدم سے لگنا
  • وہ اپنے دم سے اچھا ہے

Related Words of "دم سے":