دماغی اعصاب کے معنی
دماغی اعصاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دِما + غی + اَع + صاب }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دماغی| کے ساتھ عربی زبان سے لفظ |عصب| کی جمع |اعصاب| بطور موصوف لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦٥ء کو "معیاری حیوانیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
دماغی اعصاب کے معنی
١ - [ حیاتیات ] مغز کی رگیں، وہ اعصاب جو دماغ کے مختلف احکامات عضلات تک پہنچاتے ہیں۔
"خرگوش میں دماغی اعصاب کے بارہ جوڑے ہوتے ہیں۔" (١٩٦٥ء، معیاری حیوانیات، ٣٢٤:١)