دماغی امراض کے معنی
دماغی امراض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دِما + غی + اَم + راض }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دماغی| کے ساتھ عربی زبان سے لفظ |مرض| کی جمع |امراض| بطور موصوف لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٨١ء کو "راجہ گدھ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
دماغی امراض کے معنی
١ - ذہنی یا نفسیاتی بیماریاں جو کسی شدید صدمے یا شدید محرومی کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں اور جس سے مریض پاگل پن کا شکار ہو جاتا ہے، پاگل پن۔
"بالآخر بات خودکشی سے کھسک کر دماغی امراض اور پاگل پن کی طرف مڑ گئی۔" (١٩٨١ء، راجہ گدھ، ١١)