دو گانہ کے معنی

دو گانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دو (و مجہول) گا + نَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم صفت عددی |دو| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ لاحقۂ گانہ جو اعداد کے ساتھ مل کر |گنا| کے معنی دیتا ہے، لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٦٧٩ء کو "دیوان سلطان (شاہ سلطان ثانی)" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

دو گانہ کے معنی

١ - جڑواں یا دہری چیز۔

"اگر کوئی عورت دوگانہ کیلا کھا لے تو اس کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوں گے۔" (١٩٦٥ء، شاخ زریں، ٦٨:١)

٢ - دگنا، بہت زیادہ۔

"مختصر یہ کہ ان عضلات پر دوگانہ احساسی تصرف ہوتا ہے۔" (١٩٢٧ء، نفسیات عضوی، ١٨)

٣ - نماز کی دو رکعتیں، نفلیں، شکرانہ یا عید کی نماز جس میں دو رکعتیں ادا کی جائیں۔

"رات ہوئی، عشا کی نماز کا وقت آیا، رکوع و سجود ہوتے رہے حتٰی کہ نمازی نے ایک موقع دوگانہ ادا کرنے کے لیے نیت باندھی۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ١٣٩)

٤ - دو طرح کا، دو قسموں کا، دوہرا۔

"میرے عزیز عبداللہ! میرا آپ کے ساتھ ایک دوگانہ تعلق ہے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١١١)

٥ - دو بے تکلف دوست، یک جان دو قالب دوست جب دو عورتوں میں باہم محبت ہو جائے تو ایک دوسرے کو دوگانہ کہتی ہیں، آشنا (برے معنی میں مستعمل)۔

 زنانی کا اس حسن پر برساں نہیں کوئی پڑتی ہے حسینوں کی دوگانہ پہ نظر آج (١٩٢١ء، دیوان ریختی، ٢٩)

دو گانہ english meaning

["Double","two together; of two sorts; two genuflexions in prayer; a prayer in which two genuflexions are made; two intimate friends","an inseparable pair."]

Related Words of "دو گانہ":