دودھ کی دھار کے معنی

دودھ کی دھار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دُودھ + کی + دھار }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے |دودھ| کے بعد |کی| بطور حرف اضافت لگا کر سنسکرت سے ماخوذ اسم |دھار| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٣ء سے "پریم ساگر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

دودھ کی دھار کے معنی

١ - شیر مادر؛ (مجازاً) مہر مادری، مامتا۔

 کیا دودھ کی دھاروں میں تاثیر ہے اے نرجس جو آب بقا بن کر رگ رگ میں چھلکتا ہے (١٩١٨ء، صحیفۂ ولا، ٢٥٥)