دور فلک کے معنی

دور فلک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَو (و لین) + رے + فَلَک }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق |دور| کے ساتھ عربی زبان سے اسم جامد |فلک| بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ |دور| بطور مضاف استعمال ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

دور فلک کے معنی

١ - گردش آسماں، حالات زمانہ، گردش وقت۔

 ایک مرے نہ دن پھرے ورنہ جہاں کے واسطے دور فلک بدل گیا دور بہار دیکھ کر (١٩٦٣ء، نقوش مانی، ٣٨)