دوری کے معنی

دوری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دُو + ری }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |دور| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھوٹی ٹوکری (بغیر ڈھکن کی)","زمین ناپنے کی رسی","مویشی باندھنے کی رسی","ڈول سے پانی نکالنے کی رسی","کچے جَو جن کو بھون کر کھاتے ہیں"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : دُورِیاں[دُو + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : دُورِیوں[دُو + رِیوں]

دوری کے معنی

١ - فراق، علیحدگی، جدائی، الگ ہونا۔

 رہتی ہے چبھن دل میں جو ہو جاتی ہے دوری مل جائے مجھے اذن کہ جب چاہوں چلا آؤں (١٩٨٥ء، رختِ سفر، ٨٠)

٢ - اختلاف، جھگڑا؛ تنازعہ؛ فصل، فاصلہ۔

"زبان کا مسئلہ حل ہونے پر دوسری دوریاں ختم ہوں گی۔" (١٩٦٩ء، وہ جسے چاہا گیا، ١٧٧)

٣ - اجنبیت، بیگانگی۔

"میں نے زندگی بھر حتی الوسع . باپ بن کر نصیحت نہیں کی . پھر یہ دوری کس طرح عمل میں آئی۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٢٢٧)

٤ - [ تصوف ] معارف کیفیات پر شعور ہو جانے کو کہتے ہیں اور اس کو عالم تفرقہ اور دقابق بھی کہتے ہیں۔ (مصباح التعرف، 119)

"اگر یہ کہا جائے کہ ان کو خدا نے پیدا کیا ہے تو یہ استدلال دوری (چکرک) ہو گا اس لیے کہ یہی تو وہ امر ہے جو تم کو ثابت کرنا ہے۔" (١٩٤٥ء، تاریخ ہندی فلسفہ (ترجمہ)، ٣١٠:١)

٥ - [ فلسفہ ] تناظر، نظری، فاصلہ۔

دوری کے مترادف

فاصلہ

بعد, فاصلہ, لگن, مسافت, ٹوکری, ڈونگي, کُونڈا

دوری english meaning

Distanceremoteness(see underدور door ADV. *)a small basketabsencebountiful [A~کرم ka|ram]distancedistance ; remotenessseparation [P]trough

شاعری

  • دوری کوچہ میں اے غیرت فردوس تری
    کام گزرا ہے مِرا گریۂ آدم سے بھی
  • دوری میں کروں نالۂ و فریاد کہاں تک
    اِک بار تو اُس شوخ سے یارب ہو ملاقات
  • اس کی نہ پوچھو دوری میں اُن نے پرسش حال ہماری نہ کی
    ہم کو دیکھو مارے گئے ہیں آکر پاس وفا سے ہم
  • جن کی دوری میں یہ لذت ہے کہ بیتاب ہے دل
    آگئے وہ جو کہیں پاس تو پھر کیا ہوگا
  • میں ساحل ہوں امجد اور وہ دریا جیسا ہے
    کتنی دوری ہے دونوں میں، قربت کتنی ہے!
  • بہت عجیب ہے یہ قربتوں کی دوری بھی
    وہ میرے ساتھ رہا اور مجھے کبھی نہ ملا
  • آقا سے کہیں کرتے ہیں دوری بندے
    شیعہ ہیں حسین کے حضوری بندے
  • تو دوری ڈراوے منجے دور تھے
    وو کیا بوجھے مو دل میں ہے تو نگر
  • تیری دوری کے غم سوں اے خود کام
    سخت ہم پر گزرتے ہیں ایام
  • آئے گئے لیکن نہ گئی گرمی بستر
    نزدیک ہوئی دوری منزل شب معراج

محاورات

  • جورو کا دکھیلا بیچ کر تندوری روٹی کھائی ہے
  • حضوری کی مزدوری بھلی
  • شیخ ‌پکاریں ‌قندوری ‌قندوری
  • مزدوری کرنا
  • کھری ‌مزدوری ‌چوکھا ‌کام
  • کھری مزدوری چوکھا کام

Related Words of "دوری":