دوست جانی کے معنی

دوست جانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دوسْت (و مجہول) + جا + نی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دوست| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم |جان| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٣٩ء سے "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

دوست جانی کے معنی

١ - پکا دوست، بہت عزیز۔

"میں ازراہ انصاف کہتا ہوں کہ میں نے ان کو فیاض و عقیل اور دوست جانی و وفادار پایا ہے۔" (١٨٨١ء، کشف اسرار المشائخ، (ترجمہ) (دیباچہ)، ٢)