دولت کے معنی

دولت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَو (و لین) + لَت }مال، سرمایہ

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو مستعمل ملتا ہے۔, m["(عو) اولاد","(مجازاً) اولاد","ان معنوں میں اب اردو میں متروک ہے","بیٹا بیٹی","خوش بختی","خوش قسمتی","زائد امیروں اور بادشاہوں کی چیزوں کے لئے","زرِ نقد","فتح مندی","لونڈی باندیوں کا نام"],

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : دَولتیں[دَو (و لین) + لَتیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : دُوَل[دُوَل]
  • جمع غیر ندائی : دَولَتوں[دَو (و لین) + لَتوں (و مجہول)]
  • لڑکا

دولت کے معنی

١ - دھن، مال، زرنقد، سرمایہ۔

"تم اپنی ساری دولت رعایا پر کیوں خرچ کیے دے رہے ہو۔" (١٩٧٩ء، کلیاں، ٧٤)

٢ - اقبال مندی، نصیبا، خوش بختی۔

"ایسی حسین و جمیل صاحب عصمت و دولت عورت قسمت سے ملتی ہے۔" (١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ١٩)

٣ - مہربانی، لطف، عنایت۔

 کیتک لوکاں سو ہنستے تھے انو کی یک محبت پر کیتک دل کوں حضوراں کے سوشہ دولت ہوا رافع (١٦١١ء، قلی قطب شاہ، کلیات، ١٤:١)

٤ - طفیل، دولت، سبب۔

 کیا کہوں جو کہ ملا ہم کو جنوں کی دولت تن کو عریانی ملی پاؤں کے تئیں خار ملے (١٨٠٩ء، جرات، کلیات، ٥٤١)

٥ - حکومت، مملکت

"١٩٠٣ء میں انگریزوں کو خلیج فارس میں کسی اجنبی دولت کی مداخلت کا . اندیشہ پیدا ہوا تھا۔" (١٩١٧ء، سفرنامۂ بغداد، ١٩)

٦ - [ تصوف ] یاد خدا؛ قناعت، صبر و شکر۔

 ایسا حال عاشقاں پر ہے ہشیاری ہوئے پچہیں بولنے پھبتا ولے ای دولت سیگانے کوں نہیں (١٦٠٣ء، شرح تمہیدات ہمدانی، ١٣١)

٧ - [ مجازا ] اولاد، بچے، بیٹا بیٹی۔

"اچھی بیوی کی یہ سچی تصویر . اپنی بیش بہا دولت کو گود میں لے نکل کھڑی ہوتی۔" (١٩١٧ء، سات روحوں کے اعمال نامے، ١٣)

دولت اسلام، دولت الایمان، دولت الحق، دولت خان

دولت کے مترادف

ٹکا, ثروت, دھن, فنڈ, مال, نصاب, نعمت

اقبال, اولاد, بخت, بدولت, بیٹا, بیٹی, حکومت, خوشی, دھن, ذریعہ, زرنقد, سلطنت, شادمانی, طاقت, طفیل, ظفر, مال, موقعہ, نصیبا, وجہ

دولت کے جملے اور مرکبات

دولت مندی, دولت مند, دولت مشترکہ, دولت لازوال, دولت عظمی, دولت ایمان, دولت حسن, دولت دارین, دولت عقبی, دولت قارون, دولت کی بھوک

دولت english meaning

Good fortuneprosperityhappy state or conditionhappinessfelicity; richeswealth; stategovernmentmonarchyempiresovereigntydominionrule; causeoccasioneffectmeans.(of wound or sort) healfelicityfortunemeansrichesstatewealthDaulat

شاعری

  • برباد جائے یاں کوئی دولت تو کیا عجب
    آئی ہے تم کو ملک سلیماں کی کیا خبر
  • یہ فن عشق ہے آوے اسی طنیت میں جس کی ہو
    یہ دولت خانہ ہے اس کا وہ جب چاہے چلا آوئے
  • عرش پر ہے ہم نمد پوشانِ اُلفت کا دماغ
    اوج دولت کا سا ہے یہاں فقر کی پستی کے بیچ
  • تبسم اک بڑی دولت میں بھی اس کا قائل ہوں
    مگر یہ آنسوؤں کا اک شیریں نام ہے ساقی
  • ثوابِ دردِ محبت تو میں کما بھی چکا
    یہ میرے صبر کی دولت ہے مجھ سے چھینے کون
  • دیارِ مصر میں دیکھا ہے میں نے دولت کو
    ستم ظریف پیمبر خرید لیتی ہے
  • ہر اک داغِ تمنا کو کلیجے سے لگاتا ہوں
    کہ گھر آئی ہوئی دولت کو ٹھکرایا نہیں جاتا
  • یوں تو مرے خلوص کی قیمت بھی کم نہ تھی
    کچھ کم شناس لوگ تھے‘ دولت پہ مرگئے
  • آبرو دولت دنیا میں بڑی دولت ہے
    ڈوب مرنا مگر اے رشک نہ رسوا ہونا
  • دولت کے ذکر کرکے رجھاتا ہے مجھکو تو
    کیا مال ہے یہ زر ، ہے بری چیز آبرو

محاورات

  • آبرو بڑی (چیز) دولت ہے
  • آبرو ساری (دولت) روپے کی ہے
  • آبرو ساری دولت یا روپیہ کی ہے
  • آنکھیں بڑی نعمت (چیز یا دولت) ہیں
  • اپنی عقل اور پرائی دولت بڑی معلوم ہوتی ہے
  • اپنی عقل اور پرائی دولت بہت بڑی معلوم ہوتی ہے
  • اپنی عقل اور دوسرے کی دولت بڑی معلوم ہوتی ہے (اپنی اولاد اور دوسرے کی بیوی خوبصورت معلوم ہوتی ہے)
  • اس کے بھاگ بڑے البیلے۔ جو دولت میں کھائے کھیلے
  • الٰہی بخت تو بیدار بادا۔ ترا دولت ہمیشہ یار بادا۔ گل اقبال تو داﺋم شگفتہ۔ بچشم دشمنانت خار بادا
  • بخت و دولت بکار دانی نیست

Related Words of "دولت":