دولت مشترکہ کے معنی

دولت مشترکہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَو (و لین) + لَتے + مُش + تَر + کَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |دولت| کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم |شترک| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٣ء سے "حسن اعظم و محسنین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

دولت مشترکہ کے معنی

١ - تاج برطانیہ کحی سربراہی میں ایک بین الاقوامی اتحاد جس میں برطانیہ اور اس سے وابستہ ممالک محروسہ (Domenion) کے علاوہ چند سابق نوآبادیات شامل ہیں جو اب آزاد (Domenion) ممالک کی حیثیت رکھتی ہیں۔

"حضورۖ نے (ہجرت کے بعد مدینہ میں) مہاجرین و انصار اور یہود کے درمیان گفت و شنید کی اور اس کے بعد ایک معاہدہ مرتب فرمایا. اس معاہدے کی رو سے جدید سیاسی اصطلاح میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ مدینے میں دولت مشترکہ (Comon welth) قائم ہوگئی۔" (١٩٢٣ء، محسن اعظم و محسنین، ٤٦)