دوپہر کے معنی

دوپہر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دو (و مجہول) + پَہْر (فتحہ پ مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت عددی |دو| کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |پہر| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٠٩ء سے "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["١٢ بجے بعد کا دن","ایک پہر کا دوگنا","ایک قسم کا پھول","دن کا درمیانی حصہ","دن کے بارہ بجے کا وقت","زوال کا وقت","سورج کے عروج کا وقت جس کے بعد زوال شروع ہوتا ہے","وقت جب سورج عین سر پر ہو","وہ وقت جب کہ آفتاب نصف النہار پر ہو","وہ وقت جبکہ آفتاب نصف النہار پر ہو"]

اسم

اسم ظرف زماں ( مؤنث - واحد )

دوپہر کے معنی

١ - دن کے بارہ بجے کا وقت جب آفتاب نصف النہار پر ہوتا ہے، دن کا درمیانی حصہ۔

"مئی کی دوپہر پروفیسر نیر مسعود کی بیٹھک انیس اشفاق نوجوانوں کا دستہ لے کر آن پہنچے۔" (١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٧٣)

٢ - [ مجازا ] انتہائی عروج کا زمانہ (جس کے بعد ہی زوال شروع ہو جاتا ہے)

"پہلے امر کے لیے ہم کو اس زمانے پر نظر ڈالنی چاہیے جب آفتاب اسلام کی دوپہر تھی۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٢٣٩:١)

٣ - ایک پہر کا دوگنا وقت چھ گھنٹے، مقدار وقت۔

"سچ پوچھے تو یہ دوپہر کی رات بھی بہت ہے۔" (١٩٣٦ء، ریاض خیر آبادی، نثرِ ریاض، ١٣١)

٤ - [ مجازا ] تھوڑی دیر۔

 کسی کی ایک طرح سے بسر ہوئی نہ انیس عروج مہر بھی دیکھا تو دوپہر دیکھا (١٨٧٤ء، انیس (مہذب اللغات))

٥ - ایک قسم کا پھول۔ (ماخوذ : جامع اللغات)

دوپہر english meaning

Mid-daynoonbe dying of thirstbe very thirsty

شاعری

  • کیا دن تھے کہ خون تھا جگر میں
    رو اُٹھتے تھے بیٹھ دوپہر رات
  • دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لئے
    وہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے
  • شگفتگی کی سزا ہے افسردگی اے دوست
    چمن میں غنچہ کھلا بھی تو دوپہر کے لیے
  • ہم چڑھتے سورجوں کو سلامی نہ دے سکے
    سو دوپہر کی دھوپ میں جلنا پڑا ہمیں
  • دوپہر کی تھی وہ دھوپ اب ہے کہاں جلوہ گری
  • دوپہر کی تھی وہ دھوپ اب ہے کہاں جلوہ گری
    آنکھ سے آنکھ تو خورشید لب بام ملا
  • دن ہجر کا جب دوپہر آتا ہے تو اے والے
    کیا کیا دلِ نالاں کی سُنا کرتے ہیں سارنگ
  • سنوارو گے گیسو بناؤ گے زلفیں
    یوں ہی دوپہر رات ڈھل جائے گی
  • عقلِ سپاہ وقتِ زد وکشت کھوگئی
    دن دوپہر کو شامیوں کی صبح ہوگئی
  • گر دوپہر کو اس کو نکلنے دے ناز کی
    حیرت سے آفتاب کی پھر دن نہ ڈھل سکے

محاورات

  • اتارو حاکم اور دوپہرے وہی نقصان کرنا ہے
  • دن دوپہر
  • دن دوپہر کو صبح ہوجانا
  • شام دیکھنا نہ دوپہر دیکھنا

Related Words of "دوپہر":