دوڑ کے معنی
دوڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَوڑ (و لین) }
تفصیلات
iپراکرت سے اردو میں داخل ہوا۔ اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں مستعمل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اچھل کود","پہنچ رسائی","تگ و دو","تگ وپو","تیز رفتاری","دشمنوں یا مجرموں کی گرفتاری کے واسطے شتاب ردی","دشمنوں یا مجرموں کی گرفتاری کے واسطے شتاب روی","دوڑنا کا","ملزموں کی گرفتاری کے واسطے جلد جانا","وہ لوگ جو ملزموں کی گرفتاری کے واسطے جائیں"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), متعلق فعل
اقسام اسم
- ["جمع : دَوڑیں[دَو (و لین) + ڑیں (ی مجہول)]","جمع غیر ندائی : دَوڑوں[دَو (و لین) + ڑوں (و مجہول)]"]
دوڑ کے معنی
["\"جانوروں کی رفتار کے متعلق . خاص توجہ نہیں کی گئی تھی سوائے ان جانوروں کے جن کے دوڑ سے فائدہ پہنچتا ہے۔\" (١٩٤١ء، حیوانی دنیا کے عجائبات، ١٩)","\"ان کو سوائے پولیس کی دوڑ بلانے کے اور بھی کوئی کام آتا ہے۔\" (١٩٣٩ء، شمع، ٢٧٢)","\"اگر . اکیڈمی (ہندوستانی اکیڈمی) . کوشش کرے تو . یہ اعتراض . کہ ہندوستانی کی دوڑ صرف معمولی بول چال اور کاروبار تک ہے . بہت کچھ رفع ہو جائے گا۔\" (١٩٣٦ء، خطبات عبدالحق، ٤٢)"," ادہم دہم کی تاز اور ترے مرکب کا قرار تو سن فکر کی دوڑ اور ترے اشہب کا قیام (١٩١٣ء، دیوان پروین، ١٦٩)","\"یہ تمام دوڑ تعلقات کی ہے۔\" (١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ١٠٢)","\"اگر ان گرافون (مزدوروں کی تھکاوٹ کے گراف) کےتیار کرانے سے آجروں کو اپنی لاگتوں میں کمی واقع ہونے کی توقع ہو گی اور مقابلے کی دوڑ میں بازی لے جانے کی امید ہو گی تو وہ ضرور ان کو اختیار کریں گے۔\" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٢٣٢)","\"پاکستان اور بھارت کے درمیان اسلحہ جمع کرنے کی دوڑ بند ہو جانی چاہیے۔\" (١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، ٣٠، ١:١)","\"میرے الفاظ یاد رکھو کہ اب درون افرازیات کے بلے ہی سے سب سے زیادہ دوڑ بنائے جائیں گے۔\" (١٩٣٣ء، درون افرازیات، ٨)","\"یہ اجازت ہرگز نہ تھی کہ فوجی دوڑ کے وقت بھی اپنی سرحد سے آگے قدم بڑھائیں۔\" (١٩٦٠ء، علم و عمل (ترجمہ)، ٦٣:١)"]
["\"اور دوسرے پر دوڑ، شمشیر ماری کہ چھاتی تمام کھل گئی تیسرا ملعون بھاگا۔\" (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ١٤٦)"]
دوڑ کے مترادف
مسابقت, ڈپٹ
بھاگ, بھاگنا, پہنچ, تاخت, جدوجہد, جولانی, جولاں, چڑھائی, حملہ, دخل, دوش, دھاوا, رسائی, سعی, فرار, کوشش, یلغار, یورش
دوڑ کے جملے اور مرکبات
دوڑ دھوپ
دوڑ english meaning
Runningin hastequicklyreadilyeagerly.[P ~ پیمودن]compititioni am no foolmeasuringracetravellingtraversing
شاعری
- شہ دوڑ کر پکارے کہ آتا ہوں بھائی جاں
گھر لٹ گیا ہے خاک اڑاتا ہوں بھائی جاں - اسی سات گئی یار کن دوڑ او
اودھر پھر کے آئے تلک بھوڑ وو - کہتے ہیں یارو دوڑ جلدی سے ہاے ہاے
پاکھے پچھیت سو گئے چھپر پھسل پڑا - پچھے اس کے چلتے اتھے دوڑ ہم
مشقت سوں ہوتے تھے ہم سب تدم - تج گال پر کے خاک کے دانے کی آس سوں
جیواں کے دوڑ آیں جناور علی الصباح - میں دوڑ کر لپٹ ہی گیا وہ کہا کیے
او بد لحاظ تجکو نہیں اک ذرا لحاظ - جاتا ہوں دوڑ دوڑ چڑی مار ٹولے کو
وہ صید ہوں کہ خود ہے ہو اے قفس مجھے - جب غم ہوا چڑھالیں دو بوتلیں اکھٹی
ملا کی دوڑ مسجد اکبر کی دوڑ بھٹی - شوق کہتا ہے پکڑیوں دوڑ کر دامان یار
کیا کروں مستی سے کچھ ہاتھوں میں گیرائی نہیں - ترقی کی ادھر گھوڑ دوڑ ادھر یہ پیر ناطاقت
وہ آسانی سے کیا دوڑے گا جو مشکل سے اٹھتا ہے
محاورات
- (لنگڑی) لنگڑے نے چور پکڑا،دوڑیو (بے اندھے) میاں اندھے
- آدھی چھوڑ ساری کو دوڑنا
- آدھی کو چھوڑ ساری کو دوڑے آدھی رہے نہ ساری پائے
- آگ دے کے پانی کو دوڑنا
- آگ لگا کر پانی کو (یا لیے) دوڑنا
- آگ لگا کے پانی لے دوڑنا
- آگ لگائے پانی کو دوڑے
- آگے دوڑ پیچھے چھوڑ
- آندھر کی گائے بیا ٹل ٹھری کے دوڑ لاں
- اس سیتی مل دوڑ کر جو نر گیانی ہو۔ دانا دشمن بھی بھلا کہہ گئے یہ سب کو