محمدی کے معنی
محمدی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُحَم + مَدی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |محمد| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |محمدی| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "خواجہ بندہ نواز" کے ہاں مستعمل ہوا۔, m["حضرت محمد سے نسبت رکھنے والا","حضرت محمد کا پیرو","محمد صلى الله عليه وسلم کا پیرو","محمدصلى الله عليه وسلم سے نسبت رکھنے والا","وہ شخص جو امت محمد سے ہے"]
حمد مُحَمَّد مُحَمَّدی
اسم
صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : مُحَمَّدِیوں[مُحَم +مَدِیوں (ی مجہول)]
محمدی کے معنی
"مقام محمدی ایک حقیقت جامع ہے جس میں کمالات الٰہیہ اور کمالات خلقیہ صورتاً اور معناً مندرج ہیں۔" (١٩٢١ء، مناقب الحسن رسول نما، ١٥٢)
"اے بھائیو! محبان علی و عقیدت مندان اہل بیت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم دیکھو اور غور کرو۔" (١٩١٦ء، محرم نامہ (دیباچہ)، ١٩٦)
"ایک کمر اس فرقے کا یہ ہے کہ نام اپنا بمقابلہ حنفی شافعی کے محمدی رکھا ہے۔" (١٨٦٧ء، نور الٰہدایہ، ١٧:١)
"صفدر جنگ. کے انتقال کے بعد ١٨٢ محمدی (١٧٥٣ء) میں ان کے بیٹے شجاع الدولہ مسند نشین ہوئے۔" (١٩٢٦ء، شرر، مشرقی تمدن کا آخری نمونہ، ٩٢)
محمدی کے مترادف
احمدی
مسلم, مسلمان
محمدی کے جملے اور مرکبات
محمدی جھنڈا, محمدی نعرہ
محمدی english meaning
pertaining to or walking in the ways of the Holy Prophet
شاعری
- نعت محمدی جو ہے جاری زبان پر
پہنچا ہے اب دماغ مرا آسمان پر
محاورات
- آدھے میاں محمدی‘ آدھے میں سارا گاؤں۔ آدھے میاں موج‘ آدھے میں ساری فوج