دوہرا کے معنی

دوہرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دوہ (و مجہول) + را }

تفصیلات

iپراکرت کے لفظ |دوہراؤ| سے ماخوذ ہے۔ سنسکرت میں اس کے لیے |دوِ وِِدھراو| کا لفظ بولا جاتا ہے۔ اغلب امکان یہی ہے کہ پراکرت سے اردو میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٧٤٧ء کو "دیوان قاسم" میں مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت بھی مستعمل ملتا ہے۔, m["جھکا ہوا","دو پرتا","دو تہ","دو گونہ","دوتہ کا","دوہرانا کا","دیکھئے: علیحدہ","ہندی بیت"]

دوہراؤ دوہْرا

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["واحد غیر ندائی : دُوہْرے[دُوہ + رے]","جمع : دُوہْرے[دُوہ + رے]"]
  • ["واحد غیر ندائی : دوہْرے[دوہ (و مجہول) + رے]","جمع : دوہْرے[دوہ (و مجہول) + رے]"]

دوہرا کے معنی

["١ - دو پاٹ کا، پہلو دار۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 71:2)"]

["\"عزلت نے دوہرے، کبت، اور جھولنے بھی لکھے ہیں جن میں ہندی شاعری کی مختلف اصناف کو اردو زبان میں برتا ہے۔\" (١٩٨٢ء، تاریخ، ادب اردو،٢، ٣٣:١)"," خون میرا اور مرے دل کا کیا خونبہا قاتل سے دوہرا چاہیے (١٨٧٨ء، کلیات صفدر، ٢٤٢)","\"زور کا قہقہہ لگایا اتنے زور کا کہ وہ ہنستے ہنستے دوہرا ہو گیا۔\" (١٩٨٢ء، غلام عباس، زندگی نقاب، چہرے، ٢٠)","\"جو کنکیا ذرا چھتیائی آسمان کی طرف چلی کہ انہوں نے دوہرا ڈال ہتھے ہی پر سے دھر گھسیٹا۔\" (١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠، ٤:٨)"]

["١ - دوہا۔","٢ - دگنا، دونا، مقدار یا تعداد وغیرہ میں دو چند؛ الگ سے۔","٣ - جھکا ہوا، خمیدہ، ٹیڑھا۔","٤ - [ پتنگ بازی ] پتنگ بازی کا ایک پیچ جس میں اپنی پتنگ ڈور دوسرے کی ڈور میں پھانسی جاتی ہے۔"]

دوہرا کے مترادف

ڈبل

خمیدہ, دگنا, دوتہا, دوچند, دولائی, دونا, فربہ, مرکب, موٹا, ٹیڑھا

دوہرا کے جملے اور مرکبات

دوہری شخصیت, دوہری آواز

دوہرا english meaning

Doubletwo-foldtwice as much; reduplicated; compound

شاعری

  • بارش

    ایک ہی بارش برس رہی ہے چاروں جانب
    بام و در پر… شجر حجر پر
    گھاس کے اُجلے نرم بدن اور ٹین کی چھت پر
    شاخ شاخ میں اُگنے والے برگ و ثمر پر‘
    لیکن اس کی دل میں اُترتی مُگّھم سی آواز کے اندر
    جانے کتنی آوازیں ہیں…!!
    قطرہ قطرہ دل میں اُترنے ‘ پھیلنے والی آوازیں
    جن کو ہم محسوس تو کرسکتے ہیں لیکن
    لفظوں میں دوہرا نہیں پاتے
    جانتے ہیں‘ سمجھا نہیں پاتے
    جیسے پت جھڑ کے موسم میں ایک ہی پیڑ پہ اُگنے والے
    ہر پتّے پر ایسا ایک سماں ہوتا ہے
    جو بس اُس کا ہی ہوتا ہے
    جیسے ایک ہی دُھن کے اندر بجنے والے ساز
    اور اُن کی آواز…
    کھڑکی کے شیشوں پر پڑتی بوندوں کی آواز کا جادُو
    رِم جھم کے آہنگ میں ڈھل کر سرگوشی بن جاتا ہے
    اور لہُو کے خلیے اُس کی باتیں سُن لگ جاتے ہیں‘
    ماضی‘ حال اور مستقبل ‘ تینوں کے چہرے
    گڈ مڈ سے ہوجاتے ہیں
    آپس میں کھو جاتے ہیں
    چاروں جانب ایک دھنک کا پردہ سا لہراتا ہے
    وقت کا پہیّہ چلتے چلتے‘ تھوڑی دیر کو تھم جاتا ہے
  • شرم سے دوہرا ہوجائے گا کان پڑا وہ بندا بھی
    بادِ صبا کے لہجے میں اک بات میں ایسی پوچھوں گا
  • دیکھنا جس پر پڑا اس ترک کا تیرِ نظر
    تھام کر دل دونوں ہاتھوں سے وہ دوہرا ہوگیا

محاورات

  • دوہرا ہوجانا یا ہونا

Related Words of "دوہرا":