دھوم کے معنی

دھوم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دھوم }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |دھون| سے ماخوذ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا چکن کا کام","شان و شوکت"]

دھون دُھوم

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : دُھومیں[دُھو + میں (ی مجہول)]

دھوم کے معنی

١ - چرچا، غللغہ، شہرت۔

 پھر بھی یہ حال ہے کہ بقولِ جناب داغ "ہندوستان میں دھوم ہماری زبان کی ہے" (١٩٨٢ء، ط ظ، ١٩)

٢ - شان و شوکت، طمطراق۔

"ایسی دھوم اور انتظام سے شادی کی کہ اگر حکیم صاحب خود بھی موجود ہوتے تو اس سے بڑھ کر نہ کرتے۔" (١٩٠٠ء، خورشید بہو، ١١)

٣ - ہنگامہ، غل غپاڑا، چیخم دھاڑ۔

"گاؤں میں کتنی چہل پہل ہے عید گاہ جانے یک دُھوم ہے۔" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٥٧)

٤ - کام کاج؛ گڑبڑ؛ گھبراہٹ، کھکھیڑ، اضطراب؛ افواہ سازی؛ دقت، مشکل، پریشانی، درد سری؛ مخبری۔ (ماخوذ: پلیٹس)۔

دھوم کے مترادف

چرچا, شان, شور, شہرہ, شہرت, دھاک, طنطنہ, غلغلہ

آوازہ, افواہ, بخارات, خیر, دود, دھاک, دھند, دھواں, دَھوَنی, شان, شور, شوکت, شہرت, طمطراق, طنطنہ, غل, غلغلہ, نمود, کہر, ہنگامہ

دھوم کے جملے اور مرکبات

دھوم دھام, دھوم دھڑکا, دھوم دھمکا, دھوم سے, دھوم دھام کا, دھوم دھڑاکا, دھوم دھڑکے

دھوم english meaning

Noisebustleblustertumultuproar; reportrumourfame; celebritydisplayparadepompado[A ~ سکون]be appeasedbe consoledbe pacifiedbe solacebe soothedfamehand writing for writingremunrationwriting

شاعری

  • بڑی دھوم سے ابر آئے گئے
    نہ کوئی ہوا چشم تر کی طرف
  • عالم میں جس کی دھوم تھی اس شاہکار پر
    دیمک نے جو لکھے کبھی وہ تبصرے بھی دیکھ
  • آرزو رہ گئی اس کوچے میںپامال کی
    دھوم ہی دھوم فقط چرخ جفا کر کی تھی
  • اور ایک سو ہے بازی گروں کا ہجوم
    قیامت کا غل ہے اور آفت کی دھوم
  • ملا آنند لنکا کو ہوا جب ناش راون کا
    مچی اک دھوم سمرن کی ہوا اک شور پالن کا
  • آنے کی شمر کی ہوئی چو تھی کو دھوم دھام
    تھی پانچویں کہ دشت ستم بھر گیا تمام
  • بوا یہ بیگم ہے لکھنؤ کی بڑی ہے دھوم اس کی گفتگو کی
    ذرا جو آنکھ اس سے دوبدو کی تو اس نے مارا جلا جلا کر
  • جو سنتے ہیں سامع گرجنے کی دھوم
    جو ہوتی ہے بادل کے بجنے کی دھوم
  • دیکھنا کیسی دھوم ڈالوں گی
    روئی کی طرح توم ڈالوں گی
  • کر دیا اک جہاں تہ و بالا
    عشق کی دھوم دھام کیا کہیے

محاورات

  • آسمان زمین میں دھوم پڑنا
  • آسمان میں دھوم پڑنا
  • دھوم مچ رہی ہے
  • دھوم مچا رکھی ہے
  • دھوم مچانا
  • ہوئے ‌بھلے ‌کے ‌ان ‌بھلے ‌ہوئے ‌دانی ‌کے ‌سوم۔ ‌ہوئے ‌کپوت ‌سپوت ‌کے ‌جوں ‌پاوت ‌میں ‌دھوم

Related Words of "دھوم":