دھیمی آواز کے معنی
دھیمی آواز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دھی + می + آ + واز }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم صفت |دھیمی| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |آواز| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٥ء سے "ترجمہ قرآن مجید، نذیر احمد" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : دِھیمی آوازیں[دھی + می + آ + وا + زیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : دِھیمی آوازوں[دھی + می + آ + وا + زوں (و مجہول)]
دھیمی آواز کے معنی
١ - زیرلب گویا ہونے کی حالت، نرم اور نیچی آواز۔
"حسرت کا اپنا لب و لہجہ ہے جو انفعالیت سے نظریں نیچی کر کے دھیمی آواز میں بات نہ کرنے سے پیدا ہوا ہے۔" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٩٢٣:٢)