دہشت زدگی کے معنی

دہشت زدگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَہ (فتحہ مجہول) + شَت + زَدَگی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دہشت| کے بعد مصدر |زدن| سے صیغہ امر |زد| بطور لاحقۂ فاعلی کے ساتھ |گی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٥ء سے "گوریلا جننگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

دہشت زدگی کے معنی

١ - تحیر، حیرت، خوفناک۔

"یونانی کمیونسٹوں نے جب جبر اور دہشت زدگی سے کام لیا تو تقریباً پانچ لاکھ لوگ جو ان کی تائید میں تھے مخالف بن گئے۔" (١٩٦٥ء، گوریلا جنگ، ٦٤)