دیباچہ نویس کے معنی
دیباچہ نویس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دی + با + چَہ + نَوِیس }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دیباچہ| کے ساتھ فارسی مصدر |نوشتن| سے فعل امر |نویس| بطور اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٥٨ء کو پطرس کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
دیباچہ نویس کے معنی
١ - پیش لفظ یا کتاب کا ابتدائی تعارف لکھنے والا۔
|دیباچہ نویس حضرات بہرحال اہل قلم، لہٰذا خدا کے بعض برگزیدہ بندوں میں سے ہیں . زیادہ وضاحت کے ساتھ بیان کرنے والے ہیں۔" (١٩٥٨ء، پطرس، کلیات، ٢٤٢)